فلم ”مجاجن“ کی دوبارہ نمائش‘ شائقین کی توجہ حاصل نہ کرسکی
لاہور (اے پی پی) ہدایتکار و رائٹر سید نور کی پرانی فلم ”مجاجن“ کی دوبارہ نمائش پی اے ایف سینما میں ہو رہی ہے مگر یہ فلم اس بار شائقین کی توجہ حاصل نہیں کرسکی جس کی وجہ سے فلم کی نمائش کا وہ رسپانس حاصل نہیں کیا جارہا جس کی توقع تھی۔ اس فلم میں صائمہ‘ شان اور مدیحہ شاہ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔