دعا قریشی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سخت مایوس

دعا قریشی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سخت مایوس

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار دعا قریشی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سخت مایوس ہو گئیں‘ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے بیوٹی پارلر بنانے پر غور شروع کر دیا۔ دعا قریشی کے قریبی دوستوں کے مطابق وہ کافی عرصہ سے فلموں میںکام نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ مالی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اپنے ایک دوست کی مدد سے بیوٹی پارلر بنانا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ آجکل مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر