ہنسانے والے فنکاروں کی اپنی زندگی کٹھن ہوتی ہے‘سدرہ نور

ہنسانے والے فنکاروں کی اپنی زندگی کٹھن ہوتی ہے‘سدرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں میں لوگوں کو ہنسانے والے فنکاروں کی اپنی زندگی بہت کٹھن ہوتی ہے‘ ساتھی فنکاروں سے لڑنے پر نہیں ان کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہوں۔ آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نور نے کہاکہ میں نے اب تک جتنے بھی سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے ہر ڈرامے میں میرا کردار منفرد رہا ہے اور میری کوشش رہی ہے کہ میں اپنے کردار کے ساتھ پورا پورا انصاف کر سکوں اور شائقین کو معیاری تفریح مل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دانسنگ میرا شوق ہی نہیں جنون ہے اور میری پہچان ہے۔میں لڑائی جھگڑوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں۔

مزید :

کلچر -