لندن،ٹام کروز کی فلم 'اوبلیوین' کے پریمیئر میں شرکت
لندن (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اپنی آنے والی فلم اوبلیوین کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی۔ٹام جب تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو انکے مداحوں نے انکا زبردست استقبال کیا۔ سردی کی وجہ سے تقریب کا اہتمام ہال میں کیا گیا تھا جہاں ہیٹر جل رہے تھے۔ ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے مداح فلم کو پسند کرینگے۔ اس سے پہلے ٹام نے آئرلینڈ کا دورہ کیا۔ ڈبلن میں انہوں نے گنیس فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری کی جانب سے ایک یادگاری سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔