مزید دواراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی ،مصدقہ ڈگریوں کی تعداد80ہوگئی

مزید دواراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی ،مصدقہ ڈگریوں کی ...
مزید دواراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی ،مصدقہ ڈگریوں کی تعداد80ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیرایجوکیشن کمیشن نے مزید دوسابق اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کردی جس کے بعد مصدقہ ڈگریوں کی تعداد80ہوگئی جبکہ چھ اراکین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 151سے اعجاز احمد خان اور پی پی 56سے رائے اعجاز حسین کی ڈگری کی تصدیق ہوگئی ہے جو درست قرارپائیں ۔ ایچ ای سی کاکہناتھاکہ 183میں سے 80ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، حتمی رپورٹ ہفتے کو الیکشن کمیشن کے حوالے کردی جائے گی ۔