پنجاب اسمبلی کی چارسابق خواتین اراکین مفرور

پنجاب اسمبلی کی چارسابق خواتین اراکین مفرور
پنجاب اسمبلی کی چارسابق خواتین اراکین مفرور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چار سابق خواتین اراکین صوبائی اسمبلی کو مفرورقراردینے کیلئے ریفرنسز عدالت میں پیش کردیئے ہیں ۔ مفرور قرارپانیوالی خواتین اراکین میں فرح دیبا، صائمہ عزیز، افشاں فاروقی اور سفینہ صائمہ شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے 19جنوری 2012ءکو چاروں سابق اراکین اسمبلی کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کرایالیکن کئی مرتبہ کے نوٹس کے باوجود چاروں خواتین پولیس تفتیش میں شامل نہیں ہوئیں جس پر تفتیشی افسرنے چاروں سابق خواتین اراکین پنجاب اسمبلی کو اشتہاری قراردینے کیلئے عدالتوں میں ریفرنس جمع کرادیئے ہیں ۔

مزید : قومی