پی ٹی آئی کا حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ ، میچ کیلئے تیار ہیں : عمران خان
مشرف کے پاکستان پہنچنے کے بعد ن لیگ اور نواز شریف پر سناٹاچھاگیا: سربراہ پی ٹی آئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں ، پاکستان تحریک انصاف میچ کھیلنے کو تیار ہے ، انتخابی نتائج 1992ءکے ورلڈ کپ جیسے ہوں گے ۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگواورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی بھی تیار ہے ، الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ، پی ٹی آئی کا کوئی عسکری ونگ نہیں، کسی سیاسی جماعت سے تاحال اتحاد نہیں کیا، کئی جماعتوں کی طرف سے انتخابی اتحادکیلئے رابطہ کیاگیااور ہم بھی سندھ میں بریک تھروچاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے تاحال کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا، واپسی یا ناانصافی کا فیصلہ تو تقسیم کے بعد ہوگا، سب سے زیادہ ٹکٹ نوجوانوں کودیئے گئے ،الیکشن کمیشن کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے مزید وقت دیناچاہیے تھا۔ اُن کاکہناتھاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ، پرویز مشرف کے آنے سے قبل بہت شورشرابہ تھالیکن اب ن لیگ اور نواز شریف پر سناٹا چھاگیاہے، قول وفعل میں بہت تضاد ہے ۔