ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری، اسسٹنٹ کنٹرولرسر ٹیفکیٹ کو دھمکی امیز کالز

ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری، اسسٹنٹ کنٹرولرسر ٹیفکیٹ کو دھمکی امیز کالز
 ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری، اسسٹنٹ کنٹرولرسر ٹیفکیٹ کو دھمکی امیز کالز

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولرسر ٹیفکیٹ سید زبیر احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک شخص ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا عمل ختم کرنے کیلئے انہیں ٹیلی فون پر دھمکیاں دے رہا ہے۔ اسسٹنٹ کنٹرولر سر ٹیفکیٹ سید زبیر احمد نے کو بتایا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جب سے شروع ہوا ہے انہیں مختلف ٹیلی فون نمبروں سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ نامعلوم شخص اس کی بات نہ ماننے کی صورت میں میرے بیوی بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتا ہے۔ وہ نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرا چکے ہیں ، وہ ٹیلی فون ریکارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جس کے مطابق ایک ہی شخص انہیں ہراساں کر رہا ہے ، انہوں نے حکومت سے انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : لاہور