ووٹ ڈالنے والی خواتین کا ریکارڈ رکھیں گے:الیکشن کمیشن

ووٹ ڈالنے والی خواتین کا ریکارڈ رکھیں گے:الیکشن کمیشن
ووٹ ڈالنے والی خواتین کا ریکارڈ رکھیں گے:الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آیندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والی خواتین کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹرز کے ووٹوں کی الگ الگ گنتی کی جائے گی اور پھر فہرستیں بنائی جائیں گی تاکہ ہر حلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی صیح تعداد معلوم ہوسکے۔ گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس ووٹ پول کرنے والی خواتین کا رکارڈ موجود نہیں ہوتاتھاتاہم حالیہ فیصلے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آو¿ٹ جاننے میں بھی آسانی ہوگی۔

مزید : قومی