الیکشن کمیشن نوشکی آفس پر دستی بم کا حملہ،دو افراد زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشکی میں الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا جب دفتر میں انتخابی امور سر انجام دیئے جارہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔