سورج نے آنکھیں نکال لیں ، بادل بھی تعاقب میں پہنچ گیا

سورج نے آنکھیں نکال لیں ، بادل بھی تعاقب میں پہنچ گیا
سورج نے آنکھیں نکال لیں ، بادل بھی تعاقب میں پہنچ گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں موسم بھی مختلف ہوگیا ہے ، بعض علاقوں میں سورج نے آنکھیں نکال لی ہیں تو کچھ علاقوں نے بادل نے بھی سورج کا پیچھا کرلیا ہے جس سے موسم پر کچھ فرق پرے گا تاہم شدید گرمی کیہ لپیٹ میں اانے والے علاقون پر اس کے اثرات کم دکھائی دیتے ہیں جہاں درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں راولپنڈی ،کوئٹہ ،ژوب ،مالا کنڈ ،کشمیر ، اسلام آباد، گلگت بلتستان پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات حکام کے مطابق لاڑکانہ میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ،سکھر میں 41 ، بے نظیر آباد اور مہنجو دڑو میں 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کو بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات