بنگلہ دیش میں گستاخ رسول ﷺکے لیے موت کی سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں گستاخ رسول ﷺکے لیے موت کی سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ
 بنگلہ دیش میں گستاخ رسول ﷺکے لیے موت کی سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی عوام نے حکومت سے گستاخ رسول ﷺکے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ہفتے کو لاکھوں لوگوں نے ناموس رسالت کے خلاف لانگ مارچ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ رسول کی شان میں گستاخی اور اسلام کے خلاف باتیں کرنے والے بلا گرز کے خلاف اورتوہین رسالت پر سزائے موت کا قانون لایا جائے ۔ڈھاکہ کے جنوب مغر بی شہر بھانگا میں لانگ مارچ کے دوران عوامی لیگ کا مقامی کارکن نوشیر خان جاں بحق ہو گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیر ہ کے مطابق بنگلہ دیش میں بہت سے بلاگرز نے کنزرویٹو اسلامی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا یا جس کے بعد لاکھوں لوگوں نے گھروں سے نکل کر ان بلاگرزکو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی