وزار ت داخلہ نے پرامن الیکشن کے لیے حتمی پلان ترتیب دے دیا

وزار ت داخلہ نے پرامن الیکشن کے لیے حتمی پلان ترتیب دے دیا
وزار ت داخلہ نے پرامن الیکشن کے لیے حتمی پلان ترتیب دے دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے پرامن انتخابات کے لیے حتمی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق تمام سابق وزراءاعظم ،وزراءاعلیٰ ،بڑی جماعتوں کے سربراہوں اور قائدین کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق سپیشل برانچ چوبیس گھنٹوں پہلے جلسہ گاہوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔سپیشل برانچ تمام حساس اداروں اور نجی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جلسہ گاہوںکی حفا ظت کرے گی۔دنیا نیوز کے مطابق سپیشل برانچ اور مقامی پولیس بڑی جماعتوں کے فوکل پرسنز کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلسوں اور پارٹی سربراہان کا سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا ۔وزارت داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے اختتام پر زیادہ الرٹ رہنا ہو گا۔

مزید : قومی