کشمیر کا مسئلہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہے، جاوید احمد میر

کشمیر کا مسئلہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہے، جاوید احمد میر

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی مشکلات پر گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ لاکھوں کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے ۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : عالمی منظر