امریکہ کی اپنے شہریوں کو کینیا کے سفرکے حوالے محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ کی اپنے شہریوں کو کینیا کے سفرکے حوالے محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے اپنے شہریوں کو کینیا کے سفرکے حوالے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ داخلہ نے اپنے شہریوں کو کینیا کے سفر کے دوران خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے انہٰں اس حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ کینیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے حالیہ خطرات اور دہشت گردوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ سفر سے قبل امریکی شہری اپنی ذاتی سکیورٹی کا جائزہ لیں۔

ستمبر میں نیروبی کے شاپنگ مال پر حملہ کے بعد سے امریکی حکومت کو تسلسل سے امریکی شہریوں پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے کینیا میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی سکیورٹی کے حوالہ سے خاص کر عوامی مقامات اور عبادت گاہوں پر بہت زیادہ چوکنا رہیں۔ا

مزید : عالمی منظر