ترکی میں شدید سردی فلم’’ہجرت‘‘کا یونٹ مشکلات کا شکار

ترکی میں شدید سردی فلم’’ہجرت‘‘کا یونٹ مشکلات کا شکار

لاہور(فلمرپورٹر)سردی نے پاکستانی فنکاروں اور دیگر عملے کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فاروق مینگل کی فلم ’’ہجرت‘‘ کی شوٹنگ ان دنوں ترکی میں جاری ہے جہاں سخت سردی سے نہ صرف فنکار بلکہ تمام عملہ بہت پریشان ہے تاہم فلم کی شوٹنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں فاروق مینگل اور رابعہ بٹ نے بتایا کہ فنکاروں کو ہر قسم کے حالات میں کام کرنے کی عادت ہوتی ہے اس لئے ہمیں مشکلات کی پرواہ نہیں ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ ترکی میں چونکہ بہت زیادہ سردی پڑتی ہے اس لئے اس دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو کچھ فرق تو پڑتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ ایک ہفتہ مزید جاری رہے گی۔

مزید : کلچر