لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کل منعقد ہوگی

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کل منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) خواتین کے ملکی ترقی میں کلیدی کردار کے پیش نظر ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک منفرد موسیقی کے پروگرام کا انعقادکر رہی ہے جنہوں نے فاطمہ جناح ایوارڈ2014 حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ خواتین کاملکی ترقی میں کردار کا اقرار بھی ہے ۔ یہ ایوارڈ حکومت پنجاب کا خواتین کی خوشحالی اور حقوق کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔7 اپریل 2014 بروز پیر ہال نمبرII میں منعقد ہونے والے اس موسیقی کے پروگرام میں راحت ملتانیکر، ثریا ملتانیکر اور ناہید صدیقی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ شائقین دعوت نامے الحمراء سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -