مصر: انسداد دہشت گردی قوانین سخت بنانے کیلئے قوانین میں ترامیم

مصر: انسداد دہشت گردی قوانین سخت بنانے کیلئے قوانین میں ترامیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) مصر کی حکومت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق قوانین کو سخت بنانے کے لیے ان قوانین میں ترامیم کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری وزیر انصاف نے بتایا کہ ترامیم کے تحت ملک کے حالات کے پیش نظر دہشت گردی پر کنٹرول کرنے کے لیے اب سیکیورٹی اداروں کے اختیارات کو وسعت دی جائے گی، ان اداروں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شک میں لوگوں کو گرفتار کرنے کا حق دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دہشت گرد گروہ قائم کرنے والوں اور دہشت گردانہ حملوں میں حصہ لینے والوں کو دی جانے والی قید کی سزا بڑھا دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -