آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اینڈ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ دونوں میگا ایونٹس کے فائنلز آج اتوار کو کھیلے جائیں گے، مینز ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کی ٹیم سری لنکا جبکہ ویمنز میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش میں جاری مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کے فائنلز کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، این گولڈ اور رچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، روڈ ٹکر تھرڈ ایمپائر اور بروس فورتھ ایمپائر ہوں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میں رنجن مدوگالے میچ ریفری جبکہ پاکستان کے علیم ڈار اور مریس ایراسمس آن فیلڈ ایمپائرز ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی