جاپان نے فیفا انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا

جاپان نے فیفا انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا

کوسٹا ریکا (سپورٹس ڈیسک) جاپان نے پہلی بار فیفا انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جاپان کی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں سپین کو 2-0 سے شکست دی۔ اٹلی نے وینزویلا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر 2-0 گول سے زیر کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔کوسٹا ریکا میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں جاپان کا مقابلہ سپین سے تھا۔ جاپان کی ویمن ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کو 2-0 گول سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 5 ویں منٹ میں ہی جاپان کی کھلاڑی نشیڈا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 78 ویں منٹ میں جاپان کی کونو نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اور سپین کی ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود جاپان کی برتری ختم نہ کر سکی۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے وینزویلا کو پنالٹی شوٹس پر زیر کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی