فیملی سرکل ٹینس ،سیرا ایرانی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

فیملی سرکل ٹینس ،سیرا ایرانی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) اینڈریا پیٹکووک، بلینڈا بینکک اور جانا سیپی لووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیملی سرکل ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیرا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کی ٹینس سٹار اینڈریا پیٹکووک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی کھلاڑی لوسی سفاروا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑی بلینڈا بینکک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹالین سٹار پلیئر سیرا ایرانی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سلواکین کھلاڑی سیپی لووا نے ہم وطن کھلاڑی ڈینیلا ہنچووا کو زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی