لاہورچیمبرنے سپیشل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا

لاہورچیمبرنے سپیشل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آٹھ اپریل کو دو بجے لاہور چیمبر میں سپیشل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کے معاملے پر حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو سیلز ٹیکس ریفنڈز نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات پر تفصیلاً تبادلہ خیال اور مستقبل کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے اُن تمام ممبران سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے جنہیں سیلز ٹیکس ریفنڈکے مسئلے کا سامنا ہے تاکہ کوئی متفقہ فیصلہ کرنا ممکن ہو۔

مزید :

کامرس -