سیمنٹ کی مقامی فروخت3.7 فیصد کمی سے 24لاکھ 63 ہزار ٹن رہی

سیمنٹ کی مقامی فروخت3.7 فیصد کمی سے 24لاکھ 63 ہزار ٹن رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) ملک میں بارشوں کے باعث مارچ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت3.7 فیصد کم ہوکر 24لاکھ 63 ہزار ٹن ہوگئی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سیمنٹ کی برآمدات 5.6 فیصد کمی سے 7لاکھ 25ہزار ٹن رہیں جومارچ 2013 میں7لاکھ 68ہزار ٹن تھیں، اس طرح گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ملکی سطح پر فروخت 4.1فیصد کمی سے 31لاکھ 88ہزار ٹن رہی جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں 33لاکھ 26ہزار رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت2.1فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 87 لاکھ 60 ہزار ٹن اور برآمدات 2.5 فیصد کمی سے60لاکھ 20 ہزار ٹن رہیں جبکہ جولائی تامارچ2014 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 0.96 فیصد کے معمولی اضافے سے 2کروڑ 47لاکھ 76ہزار ٹن ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2کروڑ 45لاکج 41 ہزار ٹن رہی تھی۔اے پی سی ایم اے کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال اب تک سیمنٹ کی مقامی کھپت اوسطاً 20لاکھ 84 ہزار ٹن ماہانہ رہی جبکہ گزشتہ برس یہ 20لاکھ 41 ہزار ٹن تھی، اسی طرح برآمدات 6لاکھ 68ہزار ماہانہ رہی جبکہ گزشتہ مالی سالی یہ 6لاکھ 85ہزار ٹن ماہانہ تھی۔ ترجمان کے مطابق مارچ میں بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوا جو 1لاکھ 28ہزار ٹن رہیں جو فروری میں 51ہزار ٹن اور مارچ 2013میں 55 ہزار ٹن تھیں، اسی طرح جولائی سے مارچ 2014 تک بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات 28.40 فیصد کے اضافے سے 4لاکھ 20ہزار ٹن ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 لاکھ 27ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہوئی تھی۔اس کے برعکس افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 9ماہ میں 16.44 فیصد کم ہوکر 27لاکھ 46 ہزار ٹن رہیں۔، دیگر ممالک کو بحری راستے سیمنٹ کی برآمدات11.57 فیصد کے اضافے سے 28 لاکھ 50 ہزار ٹن رہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سیمنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل ابھی تک حل طلب ہیں حکومت کو چاہیے کہ سیمنٹ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے تحت تھرڈ شیڈول سے خارج کرکے عام سیلز ٹیکس میں شامل کرے، اس اقدام سے سیمنٹ کی قیمت بھی کم ہوگی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید :

کامرس -