پاکستان سالانہ 7فیصد کی شرح نمو حاصل کر سکتا ہے:اقتصادی ماہرین

پاکستان سالانہ 7فیصد کی شرح نمو حاصل کر سکتا ہے:اقتصادی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر ، استعداد کار ، عدم مساوات اور ایجادات کے شعبوں کی خامیوں پر قابو پاکر پاکستان سالانہ 7فیصد کی شرح نمو حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں صدی کی پہلی دہائی کے دوران ملک کی معیشت چھ فیصد سے زائد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی تاہم گورننس کے مسائل کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ملک ہے تاہم وسائل سے استفادہ کیلئے بنیادی ڈھانچے ، کام کرنے کی استعداد کار میں بہتری اور عدم مساوات و ایجادات کے شعبوں کی بہتری سے مطلوبہ اقتصادی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور بائیو میٹرک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا اجراء کیا ہے جس سے قومی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ کیاجا سکتا ہے ۔

مزید : کامرس