براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 33لاکھ 50ہزار ہو گئی

براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 33لاکھ 50ہزار ہو گئی

اسلام آباد(اے پی پی)جنوبی 2014ء کے اختتام پر ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 33لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی ۔ ٹیلی کیمونیکیشن کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کیمونیکیشن کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ہر گزرتے دن ملک میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور موبائل فون کمنپیوں کی جانب سے متعارف کروائے گئے پیکج ہیں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2013ء تک ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 30لاکھ 20ہزار تھی اور صرف تین ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران اسی میں تین لاکھ سے زائد صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس