آزادکشمیر کوآپریٹو بنک کو دوبارہ فعال بنانے کافیصلہ

آزادکشمیر کوآپریٹو بنک کو دوبارہ فعال بنانے کافیصلہ

مظفرآباد ( آن لائن ) آزادکشمیر کوآپریٹو بنک کو دوبارہ فعال بنانے کافیصلہ ‘بینک کو بحال کرکے آزادکشمیر بھر میں کوآپریٹوسوسائٹیزکے ذریعے بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی تاکہ خطہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو‘ معیشت ترقی کرے اور عوام اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں ۔ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈرجوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی ‘ وزیرٹرانسپورٹ و کوآپریٹومحمد طاہرکھوکھرنے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو بنک کو فعال بنانے کیلئے مختلف مراحل میں کام شروع کیا جارہا ہے اور متعدد اقدامات زیر غور ہیں ‘پہلے مرحلہ میں بنک کے اثاثہ جات واگزار کروائے جائیں گے ‘ دوسرے مرحلے میں نادہنگان سے ریکوری ‘ معاف کئے جانے والے 29 کروڑ کی حکومت سے وصولی کے بعد قومی مالیاتی اداروں سے تعاون حاصل کیا جائیگا۔ یہ ایک مشکل اور کٹھن کام ہے اس کیلئے باقاعدہ مشاورت اور منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ اس وقت بنک کی تباہی کے ذمہ داران او رعوامل کا تعین کیا جارہا ہے مناسب قانون سازی بھی کریں گے تاکہ آئندہ کوئی قومی ادارہ اس طرح تباہ نہ ہو ۔

مزید : کامرس