پاکستان آئندہ ہفتے بین الاقوامی بانڈز جاری کریگا
دبئی (این این آئی)پاکستان آئندہ ہفتے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے مطابق حکومت کو بانڈز کی نیلامی سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے روڈ شوز کے نتائج غیر ملکی سرمایاکاروں کی ان بانڈز میں دلچسپی کی صورت میں آئندہ ہفتے نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 1ارب 60کروڑ ڈالر کی فراہمی حالیہ امریکی دورے میں متوقع ہے۔