کراچی سٹاک مارکیٹ :بیرونی سرمایہ کاروں کی 3کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد کی خریداری

کراچی سٹاک مارکیٹ :بیرونی سرمایہ کاروں کی 3کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد کی ...

کراچی (آن لائن)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ بنک ، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی۔این سی سی پی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق پیر سے جمعے تک بیرونی سرمایہ کاروں نے 3کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی خریداری کی۔ بنکوں اور مالیاتی اداروں نے57 لاکھ83 ہزار ڈالر جبکہ مقامی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 91لاکھ ڈالر سے زائد کے شیئرز اور بانڈز فروخت کر دئیے۔

مزید : کامرس