مزارات کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،مجاہد عبدالرسول

مزارات کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،مجاہد عبدالرسول

لاہور(پ ر)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ اہلسنت و جماعت صحابہ اور اولیاءکے مزارات کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اقوام متحدہ اوراو آئی سی مقدس مزارات کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے اسلام محبت کا مذہب ہے عالمی برادری کو شام کے حالات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے مسلمانوں کو یہود ونصاریٰ تقسیم در تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار لاسلام شاہدرہ میںاحتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جہاد کی راہ اختیار کرنی چاہئے کشمیر ،فلسطین سمیت تمام مسلم ریاستوں میں انتشار ،فساد ،مالی ،سیاسی ،فقہی بحران سازش کے تحت پیدا کئے جارہے ہیںملک ءشام میں ایک سازش کے تحت دو مکاتب فکر کو لڑا کر شام کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں شعیہ اور اہلسنت کو ایک دوسرے کے خلاف لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی سازش کا حصہ نہ بنیں اور نا ہی تفرقہ بازی میں پڑیںاس موقع پر سردار محمد طاہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4