حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف دیں،جمشید چیمہ

حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف دیں،جمشید چیمہ


لاہور( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں،حکومت کی پالیسیوں سے ایک مخصوص طبقہ فیضیاب ہو رہا ہے جبکہ عوام کی اکثریت کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز ہے ،حکمران مجبور نہ کریں کہ عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال دی جائے۔

۔

مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور عوام کی اکثریت کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے اور مخصوص طبقے کو نوازنے کی بجائے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔۔

۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران معیشت کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے دعوے کر رہے ہیں لیکن عالمی اعشاریے کچھ اور ہی خبر دے رہے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی مصنوعی ہے اگر حقیقی معنوں میں کمی ہوئی ہے تو اب تک اس کا فائدہ غریب عوام تک کیوں منتقل نہیں کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4