قوم بھٹو خاندان کی محبت کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی،اشرف بھٹی

قوم بھٹو خاندان کی محبت کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھٹوخاندان نے جمہوریت کواپنے خون سے سینچااور اسے ایک شجرسایہ دار بنادیا1973ءکا متفقہ آئین قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست کاآئینہ دار ہے پیپلزپارٹی کے سواکسی سیاسی یامذہبی جماعت کی اعلیٰ ترین قیادت نے ریاست اورجمہوریت کیلئے جام شہادت نوش نہیں کیا شہیدجمہوریت ذوالفقارعلی بھٹو ا وربینظیر بھٹوشہیدکی محبت اورخدمت کاقرض قوم کبھی نہیں اتارسکتی بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کے عوام کو بیدارکرنے کیلئے جھنجوڑاہے ،اگرپنجاب کے عوام بروقت نہ جاگے توخدانخواستہ پاکستان بدامنی اوربھوک کی آتش میںجلتارہے گاوہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں ڈی ایچ اے میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدابخش میں پرجوش خطاب پیپلزپارٹی کے منشور اوربینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست کا عکس ہے۔

 شریف برادران کی اپوزیشن کیخلاف مزاحمت جبکہ شدت پسندوں کی ساتھ مفاہمت کی سیاست پاکستان کے قومی مفادات کیلئے انتہائی خطرناک ہے حکمران یادرکھیںپٹرول سے آگ بجھتی نہیں بلکہ مزید بھڑکتی ہے ،منت سماجت سے حکومت کی رٹ ہرگزبحال نہیں ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4