بلاول بھٹو کے بیانات میں کوئی سنجیدگی نہیں ہوتی،سردادمحسن عباسی

بلاول بھٹو کے بیانات میں کوئی سنجیدگی نہیں ہوتی،سردادمحسن عباسی

لاہور(پ ر)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ بلاول زرداری بظاہربڑے ہوگئے مگران کابچپناابھی تک نہیں گیا، سیاست میں کامیابی محض شجرہ نسب کی محتاج نہیں ہوتی بلاول زرداری اپنے والدآصف زرداری کے سایہ اوران کی صحبت میں رہ کرکچھ نہیں سیکھ سکتے موصوف کے بیانات میں کوئی سنجیدہ بات نہیںہوتی ،انہیں جوکچھ لکھا ملتا ہے وہ ڈائس پرکھڑے ہوکر پڑھ دیتے ہیں قیام امن کیلئے مذاکرات کی ضرورت اوراہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتاپنجاب جاگ رہا ہے مگرسندھ کے حکمران سورہے ہیں ورنہ تھرمیں سینکڑوں کی تعدادمیں بچے بھوک سے بلک بلک کر نہ مرتے وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے سردارمحسن عباسی اور اقبال سندھو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے ایک بارپھرٹریک سے اتر گئے پنجاب کی تقسیم کے خواہاں عناصر پنجاب کے عوام کوسویاہوا سمجھ رہے ہیں پنجاب پاکستان کامحافظ اورتینوں صوبوں کے حقوق کاضامن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4