بالی وڈ گلوکارہ الکا یاگنک کی لاہور میں شادی کی تقریب میں پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)بالی وڈ کی مقبول گلوکارہ الکا یاگنک نے لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الکا یاگنک کو پاکستان کی معروف کنسٹرکشن کمپنی سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت نے اپنے عزیز کی شادی میں پرفارمنس کے لئے مدعو کیا تھا ۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر الکا یاگنک نے اپنے مقبول گانے سنائے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریب میں پرفارم کرنے کے عوض الکا یاگنک نے کثیر معاوضہ وصول کیا ۔