سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو اسلحہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں رانا تنویر

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو اسلحہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں رانا تنویر ...

      لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے جہاں چاہیں اسے رکھیں گے ‘سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو اسلحہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘کوشش ہے اسلحہ کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو اور یقین دہانی لیںگے کہ اسلحہ تیسرے ملک میں استعمال نہیں ہو گا ‘طالبان کےلئے پاکستان کے کسی بھی علاقے کو خالی نہےں کےا جا ئےگا ‘طالبان نے 250افراد کی فہرست دی تھی صرف 19کو رہا کیا گیا ہے‘ طالبان کے ساتھ معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیںمگرہمارے پاس آپریشن کا آپشن ہر وقت موجود ہے ‘ پرویزمشرف کا نام عدالتی حکم پر ای سی ایل میں ڈالا ہے ‘مشرف کیس میں عدلیہ کا فیصلہ قبول کریںگے ۔ ہفتے کے روز پنجاب ےونےورسٹی مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ عالمی منڈی میں اسلحے کی فروخت میں پاکستان کا حصہ کم رہا ہے جسکی وجہ سے ہم سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کو اسلحہ فروخت کرینگے جس کےلئے کوشش کی جارہی ہے مگر اس بات کی ےقےن دہانی لےں گے کہ ےہ اسلحہ کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ کےا جا ئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے دن سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں لیکن مذاکرا ت کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ہم ان کے غیر آئینی مطالبات کو بھی تسلیم کر لیںگے اب بھی طالبان نے بہت سے قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا لیکن ہم نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر صرف19قیدیوں کورہا کیا ہے اور اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر آپریشن کا آپشن ہر وقت موجود ہے جسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر