ججز نظر بندی کیس،پولیس چوتھا عبوری چالان کل عدالت میں جمع کروائے گی

ججز نظر بندی کیس،پولیس چوتھا عبوری چالان کل عدالت میں جمع کروائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی پولیس نے ججز نظر بندی کیس میں چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیاہے جو پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروایا جائیگا ۔ مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے چالان کی منظوری دے دی ہے ۔ ہفتہ کے روز وفاقی پولیس نے ججز نظر بندی کیس میں چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیا ہے جو کل پیر کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا ۔ چالان پیش کرنے کے حوالے سے مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے منظوری دیدی ہے مذکورہ چالان میں 2007ء میں ججزبحالی تحریک کے دوران وکلاء پر آنسو گیس کے شیل پھینکنے کے حوالے سے دوگواہوں کے بیانات کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔گواہوں میں انورڈار ایڈووکیٹ اور انعام الرحیم ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں پچیس اپریل کو عدالت میں طلب کررکھا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -