’’متاثر کن شخصیت،حیرت انگیز کام‘‘ملائشین بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کے معترف نکلے
لاہور(پ ر) ملائشیا کے معروف گروپ ایم ایم سی کارپوریشن کے چیئرمین سید مختار البخاری اوروفد کے دیگر ارکان نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے بہت متاثر کیا ہے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جس تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ملائشین وفد نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں ہونے والی ترقی لائق تحسین ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ پنجاب انتہائی فعال اورمتحرک شخصیت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کی جانب سفر رواں دواں رکھے ہوئے ہے اور یہاں کی حیرت انگیز ترقی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے۔