گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ٖ ڈؤن ،4گرفتار,115چالان

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ٖ ڈؤن ،4گرفتار,115چالان

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز ،ٹی ایم اوز اور پرائس مجسٹریٹوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی(کینٹ)راؤ امتیاز احمد نے20مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر11 دکانداروں کو22ہزارروپے جرمانہ عائد کیااے سی (ماڈل ٹاؤن) طارق منظور چا نڈیو نے تحصیل میں 10 مقامات پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اے سی (شالیمارٹاؤن)عاصم سلیم نے تحصیل میں08 مقامات پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ٹی ایم او (راوی ٹا ؤن)احمد کمال نے11 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3 دکانداروں کو5ہزار5سوروپے جرمانہ عائد کیا اور ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا۔ ٹی ایم او (سمن آباد ٹا ؤن)امتیاز احمد اعوان نے18 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3 دکانداروں کو2ہزار5سوروپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے08 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3 دکانداروں کو15 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن)فیصل شہزاد نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو2ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ ٹی ایم او (نشتر ٹاؤن) علی عباس بخاری نے15 مقامات پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکاندار وں کو3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ٹی ایم او (اقبال ٹاؤن) سید علی حسن نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر تے ہوئے479دکانوں پر چھاپے ما رے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر92دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ1لاکھ02 ہزار9سو روپے کے جر مانے عائد کیے جبکہ 4افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں گرفتار کروا دیا گیا ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نہ کر نے دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جا ری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1