ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافآپریشن4ٹرک سامان قبضہ میں لیا

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافآپریشن4ٹرک سامان قبضہ میں لیا
لاہور(کامرس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران04ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن اور سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے ملتان روڈ میں فالو اپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیااقبال ٹاؤن،نشتر ٹاؤن اور گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کا رروائی کر تے ہوئے فیصل ٹا ؤن،گڑھی شاہو،گرومانگٹ روڈ میں فالو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ شا لیمار ٹا ؤن، عزیز بھٹی ٹا ؤن اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طورپر آپریشن کرتے ہوئے جلو میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1