بلاول بھٹو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،علامہ یوسف اعوان

بلاول بھٹو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،علامہ یوسف اعوان

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب علماءونگ کے صدر علامہ محمد ےوسف اعوان نے کہا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرنے سے پہلے اپنے قد کاٹھ کو دیکھ لینا چاہئے وہ ایک ایم پی اے ہیں جبکہ بلاول ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اور وزیر قانون کو ےہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ انہوں نے بھی اپنے سیاسی کیریئرکا آ غاز پیپلز پارٹی سے ہی کیا تھا علامہ محمد ےوسف اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے مندر پر حملہ کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی گئی ہے اور عالمی سطح پر پیپلز پارٹی کے امیج کو مسخ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں واضح کردیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور کسی کو بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1