دل کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک ہے،بشیر مہدی

دل کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک ہے،بشیر مہدی


لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دور حاضر میں دل کی بیماریوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کولیسٹرول میں اضافہ دل کی بیماریوں کا ایک سبب ہے کولیسٹرول دو قسم کا ہوتا ہے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی نقصان دہ اور زیادتی فائدہ مند ہے جبکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول شریانوں میں خون کو گزرنے سے روکتا ہے جس سے سٹروک اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کی جسم میں زیادتی بے حد نقصان دہ ہے ،ورزش اور سبز چائے کے استعمال سے کولیسٹرول کم کیا جا سکتا ہے ، ورزش سے بلڈ پریشر کم ہونے کے ساتھ ساتھ دماغی بیماریوں کا امکان بھی کم ہوتا ہے ، عضلات مضبوط اور موڈ بھی بہتر ہو جاتا ہے لوگ ورزش کو اپنا معمول بنائیں تاکہ دل کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1