حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا،یاسر گیلانی

حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شیر خوار بچوں کی اموات جس ملک میں ہوتی ہیں وہ پاکستان ہے جو 65 سالوں سے اقتدار پر مسلط حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے غربت اور ناخواندگی کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اس کے علاوہ غذا کی قلت بھی اہم ترین سبب ہے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں اور خوشحالی کے دعوے داروں نے ملک کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر نوخیز بچوں کو یا تو صحت مند غذا ملتی نہیں یا پھر اتنی کم ہوتی ہے کہ وہ توانائی اور مدافعت سے محروم رہتے ہیں، ضروری ہے کہ ان بچوں کو پھل اور دودھ مناسب مقدار میں فراہم ہوں لیکن حکمرانوں کو فیسٹیولز سے ہی فرصت نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1