عدالتیں دیواروں میں ’’چننے‘‘کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت

عدالتیں دیواروں میں ’’چننے‘‘کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت
عدالتیں دیواروں میں ’’چننے‘‘کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان ، آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ محمد عمیلش اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رانا عبدالجبار سمیت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران نے شرکت کی ۔پولیس حکام نے چیف جسٹس پاکستان کو عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ، لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی تمام ضلعی عدالتوں میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔لاہور کی تمام عدالتوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ بھی دیا گیا ہے ۔اجلاس میں پولیس کی طر ف سے عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق گزارشات بھی پیش کی گئیں ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تمام عدالتوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔چیف جسٹس پاکستان نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ عدالتوں کے اردگرد مضبوط چاردیواری کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ عدالتوں کے داخلی دروازوں پر سکریننگ کے آلات نصب کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

مزید : رئیل سٹیٹ