رحیم یارخان،کشمور : گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 13 ملزمان گرفتار

رحیم یارخان،کشمور : گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 13 ملزمان گرفتار
رحیم یارخان،کشمور : گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 13 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ,رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعدماسٹر مائنڈ سمیت 13 ملزمان گرفتار کرکے  دھماکہ خیر مواد اور 3کلو وزنی بم بر آمد کر لیا۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق کشمور کے علاقے میں مبینہ شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے 10 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھونگ میں پولیس اور حساس اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور 3کلو وزنی بم بر آمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے نام میو ہ، رمضان اور پیرا بتائے گئے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران روجھان اور آباد پور گفس پائپ لائن کو دھماکے میں اڑانے کا اعتراف کر لیا۔ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -