ترک عدلیہ کا یوٹرن، یوٹیوب پر دوبارہ پابندی لگادی
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں عدلیہ نے یوٹیوب پر پابندی کے خاتمے کے سابقہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے دوبارہ پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق7 مارچ کو حکومت نے یوٹیوب پر پابندی عائد کی تھی لیکن انقرہ کی عدالت نے پابندی ختم کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور 15 ویڈیوز پر پابندی عائد کردی تھی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ جب تک شام سے اعلیٰ سطحی بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ سے نہیں ہٹائی جاتی اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی۔