پاک ، چین دوستی کیخلاف عالمی سازش،میزائل و ایٹمی نظام ساکت کرنے کانظام بنانے کیلئے اسرائیل اور ہندوستان نے ’ایکا‘ کرلیا

پاک ، چین دوستی کیخلاف عالمی سازش،میزائل و ایٹمی نظام ساکت کرنے کانظام بنانے ...
پاک ، چین دوستی کیخلاف عالمی سازش،میزائل و ایٹمی نظام ساکت کرنے کانظام بنانے کیلئے اسرائیل اور ہندوستان نے ’ایکا‘ کرلیا

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ہمالیہ سے سے بلند اور سمندروں سے گہری دوستی رکھنے والے مضبوط دفاعی و ایٹمی قوت پاکستان اور چین کو نیچا دکھانے اور ان کے جنگی نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے مکارانہ شہرت رکھنے والے اسرائیل اور بھارت نے فوجی دفاعی اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت دونوں ملک پاکستان اور چین کیخلاف ملکر دفاعی نظام بلیسٹک میزائل ڈیفنس نظام بنائیں گے ۔ بھارت کو ہمسائے ممالک پاکستان اور چین کا دفاعی نظام بری طرح کھٹکتا ہے جس کے مقابلے کیلئے اس نے پاکستان کے اپنے جیسے نظریاتی دشمن اسرائیل کی مدد حاصل کی ہے جبکہ اسرائیل کو چین کے اقتصادی دشمن ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جو نڈیا اور اسرائیل کوقریب لائی ہے اور انہوں نے اس خطے کے دفاعی لحاظ سے مضبوط ترین ملکوں پاکستان و چین کے مقابلے پر کھڑا ہونے ، انہیں نیچا دکھانے اور ان کے دفاعی نظام کو بوقتِ ضرورت ساکت رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس مقصد کیلئے اسرائیل اور بھارت مل کر ایسا بلیسٹک ڈیفنس نظام بنائیں گے جس سے وہ ان ملکوں کے ایٹمی و بلیسٹک میزائلوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ دونوں ملکوں میں کئی سال سے اس نظام کیلئے مذاکرات جاری تھے مگریہ معاہدہ بھارت کی اس خواہش کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا تھا کہ وہ اپنے بل بوتے پر ہی یہ نظام بنائے گا لیکن عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں ، پاک چین دوستی اور تعاون میں اضافے، دیگر قوتوں کی کوششوں اور پچھلے کچھ عرصے میں چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی نے دونوں کو مزید قریب کردیا اور معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا ۔ اس معاہدے کی رو سے ہندوستان اور اسرائیل اگلے سال تک اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کریں گے ۔ا مریکی اخبار”ورلڈ ٹریبیون“ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ’فوجی تعاون اتحاد‘ میں اسرائیلی فوج کیلئے ہتھیاروں سمیت جدید فوجی سازوسامان بنانے اور بیرون ملک فروخت کرنے والی صیہونی سرکاری کمپنی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈبھارت کے عسکری اداروں بھارت الیکٹرانکس، بھارت ڈائنامک اور بھارت ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن مل کر کام کریں گی۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت اوراسرائیل نے  خفیہ مذاکرات کے بعد بیلسٹک میزائل ڈیفنس نظام تیار کرنے کا حتمی معاہدہ کرلیا ہے جو چین اور پاکستان کے خلاف حفاظت کے لئے ڈیزائن کیا گیاہے۔ یہ نظام بھارتی اور اسرائیلی اثاثوں کو ایک دفاعی نیٹ ورک میں لائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines /Breaking News