ٹی 20 میں بھارت کو عبرتناک شکست، سری لنکا چیمیئن بن گیا
میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے 131کا ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5اووز میں پورا کرلیا بھارتی بولر سری لنکا کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ سری لنکا کی جانب سے جدیجاپریرا 5،دلشان 18، جے وردنے 24اورتھر ی مانا نےسات رنز بنا ئے ۔میچ کی خاص بات سنگاکارا کے ناقابل شکست 52 رنز تھے جو انہوں نے 35 گیندوں پر بنائے۔ یہ ان کا آخری میچ تھا اور انہوں نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ اس میچ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ جے وردنے بھی یہ میچ کھیل کر ریٹا ئر ہو گے۔ سری لنکن بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں طرف خوب صورت سٹروک لگائے اور بھارتی باولرز کو بالکل بے بس کر دیا۔قبل ازیں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لئے 131کا ٹارگٹ دیا ہے۔ بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے۔ شرما نے 29، راہنے3،یوراج سنگھ11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی نے 77اور مہندرا سنگھ دھونی نے 4رنز بنائے۔