کمارا سنگا کارا نے ’لتاڑا‘، بھارتی میڈیا نے پھر تعصب ابھارا

کمارا سنگا کارا نے ’لتاڑا‘، بھارتی میڈیا نے پھر تعصب ابھارا
کمارا سنگا کارا نے ’لتاڑا‘، بھارتی میڈیا نے پھر تعصب ابھارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ کے سازشی ’چودھری‘ ہندوستان کی عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے سری لنکا کی فتح پر متعصبانہ اور فراخدلانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سری لنکا کی فتح کی خبر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کمارا سنگا کارا نے بھارتی ٹیم کو ’لتاڑ‘ دیا، سری لنکا کے کھلاڑی بھارتی ٹیم پر سوار رہے  اور میدان مارلیا۔ اس کے برعکس ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ سنگا کارا کی شاندار اننگز نے سری لنکا کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔انڈین ایکسپریس نے صرف یہ لکھا ہے کہ سری لنکا نے بھارت کو چھ ووکٹوں سے ہر اکر فائنل  ورلڈ کپ جیت لیا۔بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے محض یہ لکھا ہے کہ سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

مزید :

کھیل -