برطانوی مرد کا ’خاتون‘ کے پاسپورٹ پر سفر

برطانوی مرد کا ’خاتون‘ کے پاسپورٹ پر سفر
برطانوی مرد کا ’خاتون‘ کے پاسپورٹ پر سفر

  

لندن (نیوز ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی بہت سخت ہوتی ہے۔ لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ساری چیکنگ صرف ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایک برطانوی شخص ایک خاتون کے پاسپورٹ پر برمنگھم سے سپین پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ باربر نیل نامی آدمی گزشتہ ماہ تین روزہ دورے پر برمنگھم سے ہوائی جہاز میں سوار ہوا اور الیکانتے پہنچ گیا۔ یہی نہیں وہ پرسکون انداز میں سپین میں بھی ایئرپورٹ سے باہر نکل گیا تاہم وہ اپنے دوست کے ساتھ پاسپورٹ پر لگی تصاویر کا موازنہ کررہا تھ کہ اسے احساس ہوا وہ اپنی گرل فرینڈ کا پاسپورٹ اٹھالایا ہے۔ اسکے بعد اس نے اپنا اصلی پاسپورٹ ڈاک کے ذریعے برطانیہ سے منگوایا۔ اس کا کہنا ہے کہ برطانیہ پہنچنے کے بعد ایئرلائن کے دو اہلکاروں نے اس سے مل کر واقعہ کی تفصیلات بھی پوچھیں۔ مونارک ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : تفریح