پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے عوام کو فائدہ ہوگا:آصف زرداری

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے عوام کو فائدہ ہوگا:آصف زرداری
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے عوام کو فائدہ ہوگا:آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نواب شاہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)سا پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نےسندھ میں پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اتحاد سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ پارٹی عہدیداروں اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت مرکز میں بھی پیپلز پارٹی کی بنے گی جبکہ سندھ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، بے نظیر بھٹو انکم اسپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی کامیاب سکیم تھی جسے موجودہ حکومت نے بھی جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت مستحق خواتین کو مزید معاوضہ دیا جانا چاہیئے اورخواتین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور ان کا دل نوابشاہ کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

مزید :

کراچی -