سب ’تگڑے‘ ہوجائیں ، آئی ایم ایف نے مہنگائی مزید بڑھنے کی ’نوید‘ سنادی

سب ’تگڑے‘ ہوجائیں ، آئی ایم ایف نے مہنگائی مزید بڑھنے کی ’نوید‘ سنادی
سب ’تگڑے‘ ہوجائیں ، آئی ایم ایف نے مہنگائی مزید بڑھنے کی ’نوید‘ سنادی

  


 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی لیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی میں اضافے کی ’نوید‘ سنادی ہے اور خیال ظاہر کیا ہے کہ کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح ابتدائی اندازے سے زائد رہے گی۔موجودہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح8.8 فیصد رہنے کاامکان ہے۔ جنوری میں آئی ایم ایف نے ملک میں افراط زرکی شرح 7.9 فیصد رہنے کی توقع ظاہرکی تھی جبکہ مارچ میں ہی مہنگائی میں اضافے کی شرح8.5 فیصد پر پہنچ گئی۔آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے دوران افراط زرکی شرح9 فیصد پررہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد آنیوالے برسوں میں مہنگائی کی شرح میںکمی ہوگی۔ مالی سال 2015-16ءکے دوران یہ شرح7 فیصد اور 2016-17کے دوران6 فیصد پررہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ضروری نہیں آئی ایم ایف کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوں کیونکہ یہ رپورٹیں حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہوتی ہے جس پرمارکیٹ میں ہونیوالی تبدیلیاں بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

مزید : قومی